دنیا بھر کی طرح پاکستان کے کے مختلف شہروں میں مسیحی برادری نے اتوار کے روز اپنا تہوار بھرپور عقیدت و احترام سے منایا اس حو الے ملک کےمختلف شہروں میں کرسمس ٹری سجا لئے، گرجا گھروں پر چراغاں، عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کر لیا گیا۔اسلام آباد میں مسیحی برادری نے گلی کوچوں کی سجاوٹ کے ساتھ گھروں میں کرسمس ٹری بھی سجا لیے، کراچی میں گرجا گھروں پر چراغاں کر کے عبادات اور دعائیہ تقریبات منعقد کی گئی۔لاہور میں سانتا کلاز نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے، پشاور میں مسیحی برادری نے گھروں کو خوب صورتی سے سجا لیا، راولپنڈی میں بھی بچے، خواتین، مرد سب کرسمس منانے کیلئے پْرجوش رہے۔مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کی مناسبت سے کوئٹہ کے ایک نجی تعلیمی ادارے میں کرسمس تقریب میں قومی پرچم اٹھائے سانتا کلاز نے مذہبی گیت کیرلز گا کر ملک کی سلامتی امن و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی۔پشاور کے مسیحی لوک گلوکار ڈینیل شوکت نے کرسمس پر پہلی بار اپنا مذہبی گیت پشتو زبان میں ریکارڈ کروا لیا، گیت کے بول ڈینیل کے والد شوکت پرویز نے لکھے جو خود بھی شاعر ہیں۔
85