کراچی جامعہ کراچی میں اساتذہ کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج میںشدت آگئی ہے اور بڑی تعداد میں اساتذہ انتظامی بلاک کے سامنے جمعہ ہوئے اور انھوں نے احتجاج کیا جب کہ بدھ کو گیارہ سے ایک بجے تک تدریسی عمل بھی معطل رہا ۔ انجمن اساتذہ جامعہ اردو کے نمائندہ وفد کی اظہار یک جہتی کے طور پر احتجاج میں شرکت کی انجمن اساتذہ کی صدر پروفیسر انیلا امبر ملک کے مطابق انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی اپیل پر جامعہ کراچی میں اساتذہ کا احتجاج چوتھے ہفتے میں داخل ہوچکا ہےاور احتجاج کے اگلے مرحلے میں بدھ کو اساتذہ نے دو گھنٹے تدریسی سرگرمیاں بھی معطل رکھیں۔ اساتذہ ایک بڑی تعداد میں انتظامی بلاک کے سامنے جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔ احتجاج کے موقع پر آج انجمن اساتذہ جامعہ اردو کے صدر نے اپنی مجلس عاملہ کے ایک نمائندہ وفد کے ساتھ احتجاج میں شرکت کی اور جامعہ کراچی کے اساتذہ سے اپنی مکمل یک جہتی کا اظہار کیا۔اساتذہ سے اظہار یک جہتی کے لئے آفیسر ویلفئیر ایسوسی ایشن جامعہ کراچی کے صدر نے بھی
اپنی ایگزیکٹو باڈی کے ہمراہ احتجاج میں شرکت کی۔ انجمن اساتذہ کے اعلامیہ کے مطابق احتجاج اپنے اگلے مرحلے میں کل بھی جاری رہے گا اور تدریسی سرگرمیاں صبح گیارہ بجے سے ایک بجے تک معطل رکھی جائیں گی۔
439