اس سال اسرائیل سے براہِ راست جدہ حج فلائٹس کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکام نے سعودی عرب کے حکام سے باضابطہ درخواست کر دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی 18 فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے، پروازیں آئندہ ماہ جون سے اگست تک فعال ہونے کا امکان ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے اسرائیل سے حج فلائٹس پر مؤقف ابھی نہیں دیا ہے۔
اسرائیل اور فلسطین سے مسلمان دیگر ممالک کے ذریعے حج کے لیے جاتے رہے ہیں ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل سے آنے والی براہِ راست حج فلائٹس سے حج کے اخراجات میں کمی آنے کا امکان ہے۔
95