88

تقریب تاج پوشی: برطانوی شاہ کو تاریخی اشیاء پیش کی جائیں گی

برطانوی شاہ چارلس سوم کو آج منعقدہ تقریب تاج پوشی میں تاریخی سینٹ ایڈورڈ تاج پہنانے کے ساتھ ساتھ تاریخی اشیاء بھی پیش کی جائیں گی۔
70 سال بعد برطانوی شاہ محل میں 3 روزہ تقریب تاج پوشی کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ تاریخی سینٹ ایڈورڈ تاج پہننے کے بعد بادشاہ چارلس سوم آج برطانیہ کا تخت و تاج سنبھالیں گے۔
تقریب تاج پوشی میں شرکت کے لئے شاہ چارلس بکنگھم پیلس سے بگھی میں نکلیں گے، تقریب کے پیش نظر سیٹرل لندن میں آج لاکھوں افراد کی آمد متوقع ہے۔
تقریب کا آغاز آج دوپہر کو ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوگا، جس میں 2 ہزار 300 مہمان بادشاہ کے منتظر ہوں گے۔ بارشاہ کو دیکھنے کے لئے ہزاروں افراد نے پہلے ہی ڈیرے ڈال دیئے ہیں۔
بادشاہ خاندان کے دیگرافراد کے ہمراہ بالکونی پر آئیں گے، بادشاہ کو طیارے سلامی پیش کرتے ہوئے گزریں گے۔ ملک بھر میں بگل بجیں گے، توپوں کی سلامی ہوگی۔
تقریب تاج پوشی میں شرکت کے لئے وزیراعظم شہبازشریف بھی مہمانوں میں شامل ہیں۔ پاک فوج کے دستے سمیت مسلح افواج اور دولت مشترکہ کے فوجی سلامی پیش کریں گے۔
اس موقع پرنس ہیری، پرنس ولیم کے ساتھ عوامی تقریب میں نظر آئیں گے جبکہ پرنس ہیری کی اہلیہ ڈچز آف سسکس میگھن مارکل تقریب میں شرکت نہیں کریں گی۔
برطانوی شاہ چارلس سوم کے ساتھ ساتھ کوئین کونسورٹ کمیلا کو بھی تاج پہنایا جائے گا، جس کے بعد کمیلا باضابطہ طور پر ’کوئین کمیلا‘ کہلائیں گی۔
خیال رہے کہ ڈیانا سے شادی کے دوران کمیلا سے محبت کی داستانیں عام ہوئیں، اس وقت میڈیا نے انہیں شاہی شادی کی ناکامی کی بڑی وجہ قرار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں