پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کے پاکستان میں کھیلے جانے والے شیڈولڈ میچز کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج رات بارہ بجے شروع ہوگی ۔
پی ایس ایل 4 کے پہلے مرحلے میں لاہور اور کراچی میں ابتدائی چار راؤنڈ میچز کے ٹکٹ فروخت ہوں گے۔
سپر لیگ کے بیس فیصد ٹکٹ آن لائن فروخت ہوں گے ۔
پہلی بار ٹکٹوں کی ہوم ڈیلیوری کی سہولت بھی میسر کی گئی ہے۔
پی ایس ایل 4 کے کراچی میں سات اور دس مارچ کو میچز ہوں گے جبکہ نو اور دس مارچ کو لاہور میں میچز کھیلے جائیں گے۔
فائنل کے علاوہ تمام میچوں کے ٹکٹوں کی قیمت پانچ سو سے تین ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے ٹکٹ 500 روپے سے 8 ہزار روپے تک ہوں گے۔