63

کابینہ اجلاس میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق نہیں ہوسکا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایمرجنسی کے نفاذ کے معاملے پر اتفاق نہیں ہوسکا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کابینہ کو ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق آئینی نکات پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں ایمرجنسی کے نفاذ کے معاملے پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کے نفاذ پر اس وقت فیصلہ نہیں کر رہے۔
ذرائع نے کہا کہ سپریم کورٹ اور دیگر عدالتوں کے رویے سے متعلق پیر کو تمام معاملات پارلیمنٹ لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالنے کا بھی فیصلہ کیا۔
وفاقی کابینہ کا کہنا ہے کہ تمام اتحادی اپنی اپنی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ریلیاں نکالیں گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پیر کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں تمام معاملات پر تفصیلی بحث کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں