وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی شاہین کمپلیکس میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈآفس آمد-
وزیر اعلی کا لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈ آفس کا دورہ –
وزیر اعلی کی زیر صدارت ادارے کی کارکردگی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس-
شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے –
لاہور سمیت تمام شہروں میں صفائی کا بہترین اور کفایتی میکنیزم طے کیا جائے –
صفائی کے نام پر عوامی پیسے کا ضیاع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی-
شہروں کی صفائی کے لئے مقامی مشینری کی صنعت کو فروغ دیا جائے گا-
کوڑا کرکٹ سے انرجی پیدا کرنے کیلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کریں گے –
کوڑا کرکٹ سے نامیاتی کھاد بنا کر زرعی مقاصد کیلئے کمرشل استعمال کیا جائے-
کوڑا کرکٹ کے سود مند استعمال سے مالی وسائل پیدا کئے جائیں –
ایسے منفرد طریقوں سے نہ صرف کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگایا جا سکے گا بلکہ وسائل بھی پیدا ہو ں گے-
وزیر اعلی کی ایل ڈبلیو ایم سی کو مالی خود انحصاری کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے جامع حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت-
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین ریاض حمید چوہدری اور ایم ڈی اجمل بھٹی کی وزیر اعلی کو بریفنگ-
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی اور مستقبل کی ضروریات پر تبادلہ خیال –
صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت،مشیر وزیراعلیٰ سلمان شاہ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور اورسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ کی اجلاس میں شرکت۔
297