3

ایف ایف اسٹیل مینوفیکچرنگ کا *زیگو الیکٹرک بائیکس* کے نام سے اپنا نیا برانڈ متعارف

ایف ایف اسٹیل مینوفیکچرنگ نے پاکستان میں ٹرانسپورٹیشن سیکٹر میں نئی پیش رفت کرتے ہوئے *زیگو الیکٹرک بائیکس* کے نام سے اپنا نیا برانڈ متعارف کرا دیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوام کو جدید، ماحول دوست اور آسان سفری سہولیات فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔

لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں زیگو الیکٹرک بائیکس کی تعارفی تقریب منعقد ہوئی، جہاں چیئرمین *نعمان وزیر خٹک* نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیتھیم بیٹری سے لیس زیگو الیکٹرک بائیکس کا معیار اور کوالٹی اپنی مثال آپ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی اپنی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی اور صارفین کو بہترین معیار کی مصنوعات فراہم کی جائیں گی۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ میں موجود مسائل اور مقامی صارفین کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے زیگو الیکٹرک بائیکس متعارف کروائی جا رہی ہیں تاکہ جدید، محفوظ اور قابل اعتماد سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی او او *حماد ملک* نے کہا کہ یونیورسٹیز، کالجز اور ملازمت پیشہ مرد و خواتین کی جانب سے الیکٹرک بائیکس کو ترجیح دی جا رہی ہے، اور زیگو الیکٹرک بائیکس جلد پاکستان کی سڑکوں پر دوڑتی ہوئی نظر آئیں گی۔

کمپنی نے وارنٹی، آفٹر سیلز سروس اور صارفین کے اعتماد کو یقینی بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں