4

سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمدنے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے

محکمہ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ اور سپیشالائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کر دیا گیا ہے
سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمدنے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
ترجمان کے مطابق محکمہ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں جونیئر کلرک کی 22 اسامیوں کے لیے 396 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ اب اگلے مرحلے میں ان کا ٹائپنگ اور پروفیشینسی ٹیسٹ لیا جائے گا –
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا ہے۔ محکمہ پنجاب سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اسسٹنٹ پروفیسر آف گیسٹرو اینٹرولوجی کی 2 آسامیوں کے لیے دو امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ اسی ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر آف ایناٹمی کی 3 اسامیوں کے لیے 3 امیدوار اور بائیو میڈیکل انجینئر کی 9 آسامیوں کے لیے 9 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں- پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ ڈیپارٹمنٹ میں ای ایس ای اردو کی 20 اسامیوں کے لیے 20 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں-
تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔ کامیاب امیدواروں کی تفصیلات پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں