3

اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر (IDC) نے ایورکیئر ہسپتال لاہور کے کنسلٹنٹس اور مینجمنٹ کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ کا اہتمام

لاہور( ٹیوٹر پاکستان) اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر (IDC) نے ایورکیئر ہسپتال لاہور کے کنسلٹنٹس اور مینجمنٹ کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا –
تقریب میں IDC اور ایورکیئر ہسپتال لاہور کی سینئر مینجمنٹ کرنل (ر) محمد صادق (ڈائریکٹر آپریشنز)، مسٹر عبد الستار (اے جی ایم آپریشنز اینڈ ایچ آر)، مسٹر محمد اظہر رشید (اے جی ایم لیب) اور مسٹر زبیر اعوان (ہیڈ آف آؤٹ ریچ آپریشنز) سمیت معروف ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی ۔ تقریب کے شاندار انعقاد پر ایورکیئر ہسپتال لاہور کے چیف آپریٹنگ آفیسر، عزیر علی شیخ اور ملیحہ سمیع نے IDC کے ساتھ جاری تعاون کو سراہتے ہوئے پروفیشنل ٹیم اور مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور ایورکیئر کے پلیٹ فارم کے ذریعے مریضوں کو فراہم کی جانے والی معیاری تشخیصی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ جبکہ دوسری جانب آئی ڈی سی سے عبدالستار (اے جی ایم لیب) اور مسٹر رضا رشید (اے جی ایم ایچ آر اینڈ آپریشنز) نے لاہور ریجن میں IDC کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کا ذکر کرتے ہوئے برانچز کی توسیع اور جدید ریڈیالوجی و لیبارٹری سروسز کی دستیابی کا ذکر کیا،

تقریب کا اختتام خوشگوار ماحول میں ہوا، جو IDC اور ایورکیئر ہسپتال لاہور کے درمیان مضبوط اور بڑھتے ہوئے تعاون اور اعلیٰ معیار کی صحت اور تشخیصی خدمات فراہم کرنے کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں