پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سوشل ورک کے زیر اہتمام تیسری انٹرنیشنل
مصنوعی ذہانت، سماجی تبدیلی اور سائنسی ترقی پر کانفرنس منعقد کی گئی-

جس میں ملک بھر سے ماہرین تعلیم، پالیسی سازوں، میڈیا نمائندگان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق

رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی
تقریب میں مہمانانِ خصوصی

اور مقررین نے مصنوعی ذہانت، سائنسی ترقی اور سماجی تبدیلی کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا

اور اس بات پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی کو قومی ترقی کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی محترمہ عائشہ منظور وٹو نے

کہا کہ آج کی دنیا میں طاقت کا معیار تبدیل ہو چکا ہے اور اب جنگیں صرف ہتھیاروں سے نہیں بلکہ معلومات اور ٹیکنالوجی کے ذریعے لڑی جا رہی ہیں
انہوں نے کہا کہ Artificial Intelligence ایک حقیقت بن چکی ہے اور آنے والے وقت میں اس کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو اس میدان میں آگے بڑھنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا اور AI کا امتزاج ایک بڑی طاقت ہے جسے ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرنا ضروری ہے اور حکومت کو چاہیے کہ ڈیجیٹل میڈیا ٹی وی میڈیا اور AI سے متعلق تمام اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے تاکہ ملک کو ٹیکنالوجی کے میدان میں مضبوط بنایا جا سکے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر بشرا انجم بٹ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت نہ صرف معیشت بلکہ سماجی ڈھانچے کو بھی تبدیل کر رہی ہے اور ہمیں اپنی نئی نسل کو اس کے مطابق تیار کرنا ہوگا
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے قانون سازی اور پالیسی سازی ناگزیر ہے اور حکومت اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ پاکستان عالمی سطح پر مقابلہ کر سکے
اس موقع پر دیگر معزز شرکاء نے بھی خطاب کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ مصنوعی ذہانت مستقبل کی سمت کا تعین کرے گی اور پاکستان کو اس میدان میں مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا
کانفرنس میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو “Best Services Providers of Pakistan Appreciation Award Shield” بھی پیش کی گئی
منتظمین کے مطابق اس کانفرنس کا مقصد قومی و بین الاقوامی سطح پر علمی و تحقیقی روابط کو فروغ دینا اور مصنوعی ذہانت کے مثبت استعمال کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا