صدر استحکام پاکستان پارٹی و وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے انتخابی حلقے این اے 117 میں کارکنوں کی جانب سے پارٹی سیکریٹریٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ سابق وزیر و کوآرڈینیٹر حلقہ اور استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود نے پارٹی آفس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ان کے ہمراہ صوبائی نائب صدر میاں جنید ذوالفقار، صدر راوی ٹاؤن ملک احمد حسن،جنرل سیکرٹری چودھری امجد رفیق بھی شریک ہوئے۔ تقریب کی میزبانی ملک بابر اعوان نے کی جبکہ میاں شہباز احمد، رانا فہیم، قاسم جٹ، قاسم مسعود، عامر سہیل، نعیم جمال، منصور، شریف بنگش، منیر شاہ، اشفاق، یونس، حسن امتیاز، مقصود بلوچ و دیگر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ یو سی 15سے آئی پی پی کے عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی تقریب میں موجود تھی۔ افتتاحی تقریب میں منتظمین کی جانب سے کیک بھی کاٹا گیااور پارٹی کارکنان نے بھر پور جوش و خروش سے مہمانوں کا استقبال کیا۔ لاہور کے داخلی حلقے این اے 117میں استحکام پاکستان پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیزتر ہونے کی وجہ سے گراس روٹ لیول پر پارٹی کارکنان متحرک ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقررین کی جانب سے راوی روڈ پر آئی پی پی کے دفتر کے قیام کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا گیا۔ تقریب کے مرکزی خطاب میں کوارڈینیٹر این اے 117و مرکزی جنرل سیکرٹری آئی پی پی میاں خالد محمود نے کہا کہ حلقے میں عوامی مسائل کا حل آئی پی پی کی اولین ترجیح ہے اس کے علاوہ کوئی اورہدف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان اپنے انتخابی حلقے کی تعمیر و ترقی کیلئے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور اس حوالے سے ہر لمحہ مصروف عمل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی ہر جگہ عوام کی بھر پور نمائندگی کر رہی ہے تا ہم صوبے بھر میں رکنیت سازی مہم جلد ہی شروع کی جائے گی جبکہ بلدیاتی انتخابات میں حقیقی عوامی نمائندوں کو ہی موقع دیا جائے گا۔علاوہ ازیں این اے 117میں ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل ہمارا اصل مشن ہے۔ صوبائی نائب صدر میاں جنید ذوالفقار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ ونگز متحرک کر کے نوجوانوں کو عملی سیاست میں شامل کررہے ہیں کیونکہ مرکزی صدر عبدالعلیم خان نوجوان سیاسی ورکرز کو پارٹی کی طاقت سمجھتے ہیں
17