وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم نے آج جس طرح کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا اس پر فخر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کو باور کرایا کہ پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو فاشسٹ مودی حکومت کے وحشیانہ اقدامات کا سامنا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ فاشسٹ مودی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا ایجنڈا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ قوم نے دنیا کو بھارت میں آر ایس ایس کے نازی نظریے سے بھی آگاہ کیا، بھارتی حکمران جماعت کا نظریہ ناصرف خطے بلکہ دنیا کے لیے بھی خطرناک ہے۔