277

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 113 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول فی لیٹر4 اعشاریہ 59 روپے، ہائی اسپیڈ 5 اعشاریہ 33 روپے، مٹی کا تیل 4 اعشاریہ 27 روپے اور لائٹ ڈیزل 5 اعشاریہ 63 روپے سستا ہوگیا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل127 روپے 14 پیسے فی لیٹر میں ملے گا۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 57 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 91 روپے 89 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان سب پر بازی لے گئیں اور پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں