272

وزیر اعلی عثمان بزدار، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کی ملاقات –

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی گورنر ہاؤس آمد –
وزیر اعلی عثمان بزدار، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کی ملاقات –
ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت-
مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار-
کشمیری عوام اپنے حق کیلئے بھارتی تسلط کے خلاف تاریخی جدوجہد کر رہے ہیں – عثمان بزدار
اقوام عالم کو مظلو م کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنا ہو گی- عثمان بزدار
مودی سرکار نے کرفیو کے ذریعے کشمیریوں پر زندگی تنگ کر دی ہے – عثمان بزدار
کشمیری عوام اپنی اس جدوجہد میں تنہا نہیں، پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے – عثمان بزدار
وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر موثر انداز میں اٹھایا ہے – گورنر پنجاب چودھری محمد سرور
کشمیری عوام کے حق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے – گورنر پنجاب چودھری محمد سرور
پاکستانی حکومت کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی- نعیم الحق
پاکستان اور کشمیر کا انمٹ رشتہ ہے – نعیم الحق
قوم نے گزشتہ روز بھرپور انداز میں یوم یکجہتی کشمیر منا کر دنیا کو واضح پیغام دیا ہے – نعیم الحق
ملاقات میں صوبہ پنجاب کے عوام کے فلاح و بہبود کے منصوبوں، سیاسی امور اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں