259

آرمی چیف کا لاہور کور اور پنجاب رینجرز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور اور پاکستان رینجرز پنجاب کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان دوروں کے موقع پر آرمی چیف کو سرحدی صورتِ حال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ انسدادِ دہشت گردی آپریشنز نے پاک فوج کو جنگ کے لیے سخت جان کر دیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے اپنے افسروں اور جوانوں پر فخر ہے، افسران اور جوان قوم کی توقعات پر پورا اترے ہیں، ہم ثابت قدم کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں