289

احتساب عدالت کا سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

احتساب عدالت لاہور نے اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کےلیے کارروائی کرنے اور اشتہار شائع کرنے کی ہدایت کردی۔

شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں پیشرفت سامنے آگئی ہے، نیب نے سلمان شہباز کی جائیداد قرقی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

آج لاہور کی احتساب عدالت نے نیب کے حق میں فیصلے دیتے ہوئے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا۔

نیب نےعدالت کے روبرو موقف اختیار کیا تھا کہ سلمان شہباز گرفتاری کے ڈر سے فرار ہوچکے ہیں، وہ نیب انویسٹی گیشن میں شامل نہیں ہورہے ہیں، استدعا ہے کہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرلی اور کہا کہ نیب 30 ستمبر تک جائیداد ضبط کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں