امریکی صدر جو بائیڈن ان دنوں آئرلینڈ کے دورے پر ہیں، جہاں جو بائیڈن نے آئرلینڈ کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جو بائیڈن نے کہا کہ آئرلینڈ آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ آ کر مجھے ایسا لگ رہا ہے جسے میں اپنےگھر آ گیا ہوں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے آباؤ اجداد کا تعلق آئرلینڈ سے تھا جو انیسویں صدی میں امریکا ہجرت کر گئے تھے۔
امریکی صدر کے رشتے دار اب بھی آئرلینڈ میں موجود ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اپنے رشتے داروں سے ملاقات بھی کریں گے۔
77