109

ایمان مزاری 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

اے ٹی سی جج ابوالحسنات نے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ایمان مزاری کو پیش کیا گیا۔

ایمان مزاری کی والدہ شیریں مزاری اور پراسیکیوٹر راجا نوید اے ٹی سی میں پیش ہوئے۔

تھانہ بھارہ کہو پولیس ایمان مزاری کو لے کر جوڈیشل کمپلیکس سے روانہ ہو گئی۔

اس سے قبل جج نے ایمان مزاری کو اپنی والدہ سے کمرۂ عدالت میں ملاقات کی اجازت دے دی۔

اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ صرف ماں بیٹی کمرۂ عدالت میں ملاقات کریں گی، غیرمتعلقہ افراد کمرۂ عدالت سے نکل جائیں۔

سماعت کے آغاز میں پراسیکیوٹر راجا نوید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایمان مزاری کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں مقدمہ درج ہوا ہے، مدعی مقدمہ نے ایمان مزاری پر نوجوانوں کو اکسانے کا الزام لگایا، مدعی نے ان پر نوجوانوں کو ریاست کے خلاف ورغلانے کا الزام لگایا، مدعی نے الزام لگایا جب وہ ایمان مزاری کی پارٹی سے الگ ہوا تو اسے دھمکیاں ملیں، ایمان مزاری کی پارٹی کا مقصد لوگوں کو علاقائی تعصب کے ذریعے تقسیم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں