پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بجلی بلوں کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں شیری رحمان نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ ہوئے معاہدے پر کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پر موجودہ حکومت کو بھی بات کرنی چاہیے۔
پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ بجلی بلوں میں جو بھی ایڈیشنل چارجز لگے ہیں وہ کمر توڑ رہے ہیں، بجلی کے بل لوگوں کی پہنچ سے باہر ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ خطے میں بجلی کے سب سے زیادہ چارجز پاکستان میں ہیں، عوامی مسائل کو پیچھے نہیں رکھنا چاہیے۔