296

بلاول کی نیب میں پیشی، جیالوں کا ہجوم

جعلی اکاؤنٹس کیس کی تفتیش میں سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج نیب میں پیش ہو رہے ہیں۔

نیب نے سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو خط بھی لکھا تھا جس کے بعد نیب ہیڈ آفس کے اطراف اور علاقے کی تمام سڑکوں پر سیکیورٹی کے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر اسلام آباد میں نیب کے دفتر کے باہر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد پہلے سے موجود ہے جو اپنے رہنماؤں کے حق میں نعرے بازی کر رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو نیب نے 11 بجے دن پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم جیالے صبح ہی سے نیب کے دفتر کے باہر جمع ہیں۔

اسلام آباد کے نادرا چوک پر موجود پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے رکاوٹیں ہٹا ئیں اور نیب ہیڈ کوارٹرز پہنچنے کی کوشش کی، پولیس نے پیپلزپارٹی کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

پیپلزپارٹی کی خواتین کارکنان بھی نیب آفس پہنچ گئیں، جنہوں نے نعرے بازی کی۔

پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے شیدا ٹلی ہائے ہائے کے نعرے لگائے، خواتین کارکنوں نے نیب ہیڈ کواٹر کے داخلی دروازے پر دھرنا دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں