131

تھپڑ کھانے کے بعد کیسا محسوس کررہے ہیں، بچی کا فرنچ صدر سے سوال

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو اسکول کے دورے کے موقع پر اس وقت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک بچی نے پوچھا کہ تھپڑ کھانے کے بعد آپ کی طبیعت کیسی ہے۔

فرانسیسی اخبار ’’لی فیگارو‘‘کے مطابق گزشتہ روز جب صدر میکرون بوائس ڈی پکارڈی قصبے کے ایک اسکول کا دورہ کر رہے تھے تو براہ راست نشریات کے دوران طالب علم نے سوال پوچھا کہ ’’ جناب صدر آپ تھپڑ کھانے کے بعد کیسا محسوس کر رہے ہیں اور آپ کی طبیعت کیسی ہے‘‘۔

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے بچی کی جانب مسکراتے ہوئے دیکھا اور جواب دیا کہ میں ٹھیک ہوں البتہ تھپڑ مارنا کوئی تفریحی عمل نہیں تھا اور یہ اچھی بات نہیں ہوتی ہے۔ کسی کو بھی اس طرح تھپڑ مارنا کبھی بھی اچھا نہیں ہوتا یہاں تک کہ اسکول کے صحن میں بھی یہ اچھا عمل نہیں ہے۔ جس نے مجھے تھپڑ مارا وہ ٹھیک نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں