309

خواتین کاعالمی دن، وزیراعظم کا پیغام

آج پوری دنیا میں خواتین کا عالمی دن منایاجارہا ہے اور اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے بھی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ ’خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہم مادرِملت محترمہ فاطمہ جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہر لمحےبانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا ثابت قدمی سے ساتھ دیا‘۔ انہوں نے کہا کہ مادرِملت نے پاکستان کے قیام اور ترقی کے لیے جدوجہد میں ایک اہم کردار ادا کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم خواتین کی بہتری اور تحفظ کے لیے ایسا ماحول مہیا کریں گے جہاں وہ اپنی اور ملک کی ترقی کے لیےبھرپور کردار ادا کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں