سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کی طبی بنیادوں پر معطلی اور ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت شروع ہو گئی۔
عدالت میں محدود نشستوں کے باعث وکلاء، درخواست گزار اور فریقین کو خصوصی اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ درخواست کی سماعت کر رہا ہے۔
مسلم لیگ نون کے رہنما کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔
اس موقع پر عدالت عظمیٰ کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔