99

شہزادہ ولیم کا تاجپوشی کنسرٹ میں ملکہ الزبیتھ کو خراجِ عقیدت

پرنس آف ویلز نے والد کے تاجپوشی کنسرٹ کے دوران اپنی آنجہانی دادی، ملکہ الزبتھ دوم کو خراجِ عقیدت پیش کرکے پورے شاہی خاندان کو جذباتی کردیا۔
شہزادہ ولیم نے اتوار کے روز ونڈسر کیسل کے ایسٹ لان میں اسٹیج پر 20 ہزار کے ہجوم کے سامنے اپنی دادی ملکہ الزبتھ دوم کو یاد کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ ’بادشاہ اور پورے ونڈسر کو شب بخیر!‘
اُنہوں نے برطانوی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ’اس شام کو خاص بنانے کے لیے آپ سب کا بہت بہت شکریہ‘۔
اُنہوں نے کہا کہ’میں سب پہلے اپنے والد کے بارے میں کچھ کہنا چاہتا ہوں اور ساتھ یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس ہفتے کا اختتام بہت اہم ہے‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’لیکن پریشان نہ ہوں، میں آپ لوگوں کی پوری رات نہیں لوں گا، جیسا کہ جب میری دادی کی تاجپوشی ہوئی تھی تو اُنہوں نے کہا تھا کہ تاجپوشی مستقبل کے لیے ہماری امیدوں کا اعلان ہے‘۔
شہزادہ ولیم نے کہا کہ’اور میں جانتا ہوں کہ وہ اوپر موجود ہیں اور بہت پیار سے ہم پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور آج اُنہیں بطور ماں فخر بھی محسوس ہورہا ہوگا‘۔
اُنہوں نے کہا کہ’تمام تقریبات شاندار رہیں اور ان سب تقریبات کا ایک ہی مرکزی اور اہم پیغام ہے جوکہ لوگوں کی خدمت کرنا ہے‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’کل ویسٹ منسٹر ایبے میں داخل ہونے پر میرے والد کے پہلے الفاظ خدمت کا ہی عہد تھے یعنی اُنہوں نے خدمت کو جاری رکھنے کا عہد کیا‘۔
شہزادہ ولیم نے کہا کہ ’کیونکہ 50 سال سے زائد عرصے سے برطانیہ کے ہر کونے میں، دولت مشترکہ اور پوری دنیا میں اُنہوں نے اپنے آپ کو دوسروں، موجودہ اور آنے والی نسلوں، اور ان لوگوں کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھا جن کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیئے‘۔
اُنہوں نے اپنی بات کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ اور شاید سب سے اہم بات یہ کہ میرے والد ہمیشہ سے تمام عقائد اور تمام برادریوں اور رنگ ونسل کے لوگوں کو سراہے جانے کی حمایت کی۔
شہزادہ ولیم نے تقریب میں موجود اپنے والد، شاہ چارلس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’پاپا، مجھے آپ پر فخر ہے‘۔
اس موقع پر تقریب میں موجود شاہی خاندان کے تمام افراد جذباتی ہوگئے اور ان کی آنکھوں سے آنسو چھلکتے ہوئے نظر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں