شہید نائیک خرم کی نمازِجنازہ آج ڈیرہ غازی خان میں ادا کی جائے گی۔
کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ کے جواب میں دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شہید ہونے والے جوان شہید نائیک خرم کی نماز جنازہ آج ڈی جی خان میں ادا کی جائے گی ۔ دوسری جانب لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جوان عبدالرب کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والےپاک فوج کے دو نوں جوانوں حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم خان کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے تھا۔