109

عدالت کی جانب سے رہائی کے احکامات کے فوراً بعد سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈال دی گئی

اسلام آباد: عدالت کی جانب سے رہائی کے احکامات کے فوراً بعد سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈال دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کرتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے، تاہم سائفر کیس میں ان کی گرفتاری ڈال دی گئی ہے۔

عدالت کی جانب سے ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ بھی لے لیا گیا ہے، عدالت کی جانب سے تحریری آرڈر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو بھجوا دیے گئے، واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ کل ختم ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں