70

لاہور؛ کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے چھت گر گئی، مزدور جاں بحق

سگیاں بائی پاس کے قریب کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا،جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بوائلر پھٹنے سے کیمیکل فیکٹری کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے تین مزدور دب گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہل کار موقع پر پہنچے اور امدادای کارروائی شروع کی۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں ایک مزدور جاں بحق ہوگیا، جب کہ تین زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے میاں منشی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ یوسف کے نام سے ہوئی۔ بعد ازاں آگ بجھانے والی ٹیموں نے بوائلر پھٹنے سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں