93

لاہور میں دس سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم سوئمنگ پول کا مالک نکلا

لاہور میں سوئمنگ پول جانے والی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا معمہ حل ہوگیا، سفاک ملزم سوئمنگ پول کا مالک نکلا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ملزم کی گرفتاری کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سوئمنگ پول کا مالک ملزم علی رضا بچی کو اکیلا پاکر بسکٹ کا لالچ دے کر کینٹین کے پیچھے لے گیا تھا، ملزم نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر گلا دبا کر قتل کر دیا۔
غلام محمود ڈوگر کے مطابق سفاک ملزم نے گھناؤنے فعل کو حادثے کا رنگ دینے کے لیے بچی کی لاش سوئمنگ پول میں پھینک دی تھی، ملزم تک پہنچنے کے لیے 11 مشکوک افراد کے ڈی این اے اور پولی گراف ٹیسٹ کروائے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سی آئی اے اور انویسٹی گیشن پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے شب و روز کی محنت کے بعد ملزم کو گرفتار کیا ہے اور ہم مضبوط چالان مرتب کر کے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں