مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف گونج سینیٹ اجلاس میں بھی سنائی دی۔
اپوزیشن سینیٹر مشاہد حسین سید، رضا ربانی اور رحمٰن ملک نے کشمیریوں کے حق میں سینیٹ میں اظہار خیال کیا۔
سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ نریندر مودی نے خطے کا جغرافیہ تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے، اس حماقت نے ساری کشمیری قوم کو متحد کر دیا ہے۔
رضا ربانی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں فلسطین جیسی صورت حال بن رہی ہے۔
رحمٰن ملک نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دہشت گرد قرار دیا اور کہا کہ تقریروں کا وقت گزر گیا، اب ایکشن کا وقت ہے، مودی کے خلاف عالمی عدالت میں جانے کے لیے پٹیشن تیار کرلی ہے۔