267

وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر آج تھر پارکر پہنچیں گے

وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر تھرپارکر پہنچ رہے ہیں جہاں وہ چھاچھرو میں جلسہ سے خطاب کریں گے جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔

محرومیوں کے دیس تھرپارکر میں آج دوپہر کو وزیر اعظم عمران خان پہنچ رہے ہیں وہ خصوصی طیارے کے سے مائی بختاور ائیرپورٹ پہنچیں گے جہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے چھاچھرو جائیں گے ۔

وزیر اعظم عمران خان چھاچھروکے ایک کرکٹ اسٹیڈیم میں جلسہ سے خطاب کریں گے انکی آمد کے حوالے سے علاقہ مکینوں نے امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔

تھر میں پانی کے بعد سب سے بڑامسئلہ صحت کا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ وزیر اعظم کل تھر میں ہیلتھ کارڈ پالیسی کا اجرا کریں گے جبکہ علاقہ مکینوں کو تھر پیکیج کے اعلان کی بھی امید ہے۔

جلسہ میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، دیگر وفاقی وزراء، سرکاری افسران اورپی ٹی آئی سندھ کے عہدیداران اور اراکین اسمبلی بھی شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں