لاہور ( ٹیوٹر رپورٹر ) ڈائر یکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے تحت کشمیریوں سے یک جہتی کے لئے وزیر اعظم پاکستان کی کال پر ایک لاہور میں ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈاکٹر ہارون جہانگیر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب نے کی۔ ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور وزیر اعظم کی قیادت میں پوری پاکستانی قوم نہ صرف متحد ہے بلکہ ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کے افسران، دیگر ملازمین اور د پارٹنر اداروں کے نمائندوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی –محکمہ صحت کے افسران اور ملازمین نے کشمیر کی آزادی، کشمیری عوام کے اوپر ہونے والے مظالم اور بھارتی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر اپنا احتجاج ریکار ڈ کروایا۔ریلی میں نہتے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب کا مزید کہناتھا کہ وزیر اعظم عمران خان اورآرمی چیف نے بھر پور طریقے سے کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے جس پر میں وزیر اعظم اور آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں اور انشاء اللہ کا میابی کشمیری عوام کا مقدربنے گی انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سفارتی اور سیاسی محاذ پر تنازع کشمیر کو اجاگرکر رہاہے اقوام متحدہ لائن آف کنٹرول کی خلا ف ورزیوں اور مقبو ضہ کشمیر میں بھارت کی زیادتیوں کا نوٹس لے جبکہ محکمہ صحت کے افسران نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے وزیر اعظم کی ہدایت پر محکمہ صحت پورے صوبے میں احتجاج ریکارڈ کر وا رہی ہے اور ملک بھرمیں ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے بھارت کو پیغام دے رہے ہیں ہے کہ پاکستان قوم نہتے کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہیانہو ں نے کہا کہ دنیا میں سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے دعویداربھارت نے مقبو ضہ کشمیر میں جمہور ی اقدار کا خون کیا ہے کشمیر کی منفرد حیثیت کے ضامن آرٹیکل 370کو ختم کر کے بھارت نے اپنے جمہو ری اور سیکولر تشخص کو بر ی طرح مجروح کیا ہے پوری دنیا دیکھ لے کہ کشمیر ی اور پاکستان بھارتی مظالم کے سامنے سراپا احتجاج ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستا ن حکومت اور عوام کشمیر یوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔
256