298

وفاقی کابینہ، نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ، قومی اتفاق بڑھایا جائے گا

لاہور (ٹیوٹر رپورٹ )وفاقی کابینہ اجلاس میں حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کیلئے پارلیمانی رہنماؤں کی کمیٹی بنانےکافیصلہ کرلیا اور قومی اتفاق بڑھایا جائیگا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں قومی سلامتی سے متعلق اہم فیصلوں پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا گیا اور نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کا جائزہ بھی لیا گیا،وزیر مملکت برائے داخلہ نے کابینہ کو نیشنل ایکشن پلان میں پیش رفت پر بریفنگ دی، کابینہ نے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد قومی مفاد میں کیا جا رہا ہے،اس پر تمام جماعتوں کا اتفاق رائے ہے اور تمام پارٹیوں کے طے شدہ فیصلے کے مطابق ایکشن پلان پر عمل ہوگا،پاک بھارت کشیدہ صورت حال میں مزید بہتری لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں،پاکستان ذمہ دار ملک کے طور پر قیام امن کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، وزیراعظم عمران خان

نے کابینہ ارکان کو پاک بھارت کشیدہ صورت حال سے متعلق آگاہ کیا جس پر کابینہ ارکان نے صورتحال معمول پر لانے کے لیے وزیراعظم کے اقدامات کی تعریف کی۔دریں اثناء۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے پارلیمانی رہنماؤں کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے،پارلیمانی رہنماؤں کی کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم یا وزیرخارجہ کریں گے،وفاقی کابینہ نے حالیہ صورت حال میں ملک میں اتفاق رائے قائم رکھنے پر اتفاق کیا ہے جب کہ معیشت کے استحکام کے لیے بھی ملک میں اتفاق رائے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں