سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود آج مکمل طور پر کھل جائے گی۔
گزشتہ روزسی اے اےنے نوٹم جاری کیا تھا کہ پاکستانی فضائی حدود کےکچھ حصے مزید 24گھنٹے بند رہیں گے جبکہ آج سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیاگیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود آج مکمل طور پربحال کردی جائے گی۔ ان میں ملتان، فیصل آباد اور رحیم یار خان کے ایئرپورٹس شامل ہیں ۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق آج دوپہر ایک بجے کے بعد پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر کھل جائے گی ۔