252

پاک سری لنکا میچز کو بہترین سیکیورٹی دینگے، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ شہریوں کی وجہ سے کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ ہو رہی ہے، کرکٹ میچز کیلئے زبردست انتظامات کریں گے۔

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں امن امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں محرم الحرام کی سیکیورٹی اور دورہ سری لنکن ٹیم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

سیکریٹری داخلہ سندھ نے اجلاس میں بتایا کہ محرم الحرام کے بعد 25 ستمبر سے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کراچی میں تین میچ کھیلنے کے لیے آرہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم محرم الحرا م کی طرح کرکٹ میچز کے لئے بھی زبردست سیکیورٹی انتظامات کریں گے، ہماری کوششوں سے انٹرنیشنل کرکٹ کراچی میں واپس آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں انٹرنیشنل ٹیم کا آنا ہم سب کی مشترکہ کامیابی ہے، ملٹری، رینجرز، پولیس اور سب سے زیادہ کراچی کے عوام کی وجہ سے شہر میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں