کراچی میں یونی ورسٹی روڈ پر حسن اسکوائر اور ممتاز منزل کے قریب واقع ایک عمارت میں آگ لگ گئی، کئی افراد جھلس گئے۔
بعض ٹی وی اطلاعات کے مطابق آگ سے گھبرا کر ایک شہری نے جان بچانے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگا دی، عمارت کے اطراف شہریوں کا ہجوم لگ گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عمارت میں کئی افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں،2فائر ٹینڈر آگ بجھانے کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں۔
مذکورہ عمارت رہائشی بھی جبکہ اس میں دفاتر بھی واقع ہیں، فائر بریگیڈ اور اسنارکل کے بروقت نہ پہنچنے کے باعث لوگ اپنی مدد آپ کے تحت رسیاں باندھ کر عمارت سے اترنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کئی افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔