کرتارپور راہداری نے 75 سال بعد ایک اوربچھڑے خاندان کو ملادیا۔ 1947 میں اپنے والدین سے بچھڑجانیوالے چند ماہ کے بچے کی طویل انتظار کے بعد بالاًخر بہن سے ملاقات ہوگئی۔
امرجیت سنگھ اپنی بہن سمیت انڈیا میں ہی رہ گیا تھا، گوردوارہ دربارصاحب کرتارپور میں مسلمان بہن اور سکھ بھائی کے ملنے کے جذباتی مناظردیکھنے والوں کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔
امرجیت سنگھ کی اپنی مسلمان بہن سے دوبارہ ملنے اوران کا مہمان بننے کے لئے ویزا لے کر واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آنے پہنچا جہاں 65 سالہ کلثوم اپنے بھائی کو دیکھ کر فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور دونوں ایک دوسرے سے گلے مل کر زار و قطار روتے رہے۔
84