341

کوئلے سے بجلی بنانے کا خواب حقیقت بن گیا- وزیراعلیٰ سندھ

تھر کے کوئلے سے بجلی بنانے کا خواب حقیقت بن گیا،تھرکول پائور پلانٹ سے 330 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کردی گئی، کمپنی ملازمین کا جشن،رقص بھی کیا۔

تھر کے کوئلے سے بجلی بنانے کے آغاز کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تھرکول بلاک 2 پہنچے،کامیابی کو شہید محترمہ کے وژن کی تکمیل قرار دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کوئلے سے بجلی بنانے کی شروعات پر پوری قوم کو مبارک باد بھی پیش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ کل رات 10:46 پر تھر کے کوئلے سے بجلی کی پیداوار نیشنل گرڈ میں شامل ہوچکی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ اس طرح شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جو خواب 1994ء میں دیکھا تھا وہ شرمندہ تعبیر ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھر کے کول کے لیے 2008ء میں تھر کول انرجی بورڈ قائم کیا گیا تھا جسے فعال کریں گے 10اپریل کوبلاول بھٹو زرداری باقاعدہ طور پر افتتاح کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں