332

7سالہ بچے کا 100 میٹر ریس میں ریکارڈ، لٹل بولٹ کا خطاب مل گیا-

واشنگٹن: امریکہ میں سات سال کے بچے نے 100 میٹر ریس صرف 13.48 سیکنڈ میں جیت کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

امریکہ سے تعلق رکھنے والے 7سالہ رڈلف بلیزنامی بچے نے فلوریڈا میں ایک ریس کے دوران 100میٹر کا فاصلہ صرف 13.48 سیکنڈ میں طے کر کے اپنے ننھے حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا جس سے وہاں موجود ججز اور دیگر دیکھنے والے حیران رہ گئے۔
موقع پر موجود لوگوں نے اسے لٹل یوسین بولٹ کا خطاب دیدیا۔ ننھے یوسین بولٹ کی ریس والی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے اور دیکھنے والے بھی اسے لٹل بولٹ کہہ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں