لاہور( ٹیوٹر رپورٹر) لاہور میں اتحاد بین المسلمین سیمینار کا انعقاد ہوا۔سیمینار کے مہمان خصو صی صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ تھے۔سیمینار میں مختلف مکاتب فکر کے علماء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سیمنار کا مقصد محرم الحرام میں امن اور اتحاد کا قیام ھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ محرم الحر ا م ہمیں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ والہ واسلم سیدالشہدا امام حسین رضی اللہ عنہ کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ھے کہ کسطرح انہوں نے اپنے نانا کی امت کی بہتری کیلئے اپنے جان ومال اور خاندان کی قربانی راہ خدا میں پیش کردی۔ محرم الحرام کی حرمت اسلام سے پہلے بھی تھی،مگر امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت نے اس ماہ کے تقدس اور عظمت کو اور بھی بڑھا دیا ھے۔نسبت رسول پاک کی وجہ سے اس ماہ میں امت کے مذہبی جذبات عروج پرہوتے ہیں۔جس وجہ سے دشمن عناصر امت مسلمہ کے امن کو سبوتاث کرنے پہ درپہ رہتاھے۔ہمیں مل کر امن و محبت کی تعلیمات کو عام کرنا ھے جس کے لیے ہمیں برداشت اور دوسروں کے جذبات کا خیال ضروری ھے۔ ہم لوگوں میں مسلکی اختلافات تو ھو سکتے ھیں مگر ہم سب ایک خدا اور ایک رسول ص کے پیروکار ھیں۔جس وجہ سے ہم سب ایک لڑی میں پروئے دانوں کی طرح ہیں۔دین اسلام کا بنیادی فلسفہ ہی امن و سلامتی اور رواداری ھے اس لیے ہمیں مل کر امن ومحبت کی تعلیمات کو عام کرنا ھے۔حکومت پنجاب کی واضع پالیسی ھے کی مسلکی شورش پہ قابو پا کر امن و محبت کی فضاء قائم کی جائے۔سیمینار سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
244