301

شیخ رشید کی ہدایت پر کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ڈسپنسری قائم

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر مریض مسافروں کیلئے ڈسپنسری قائم کردی گئی ،جس کا افتتاح آج جنرل منیجر ریلوے ویلفیئرکریں گے۔

ریلوے حکام کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے کی ہدایت پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ میں بھی مریض مسافروں کی طبی امداد کیلئے ایک ڈسپنسری قائم کردی گئی ہے ،جہاں ٹرینوں کے اوقات کے موقع پر ڈاکٹر اور دیگر عملہ موجود رہے گا اور کسی بھی مریض مسافر کو درپیش بیماری کی صورت میں طبی امداد فراہم کی جائے گی۔
اس ڈسپنسری کا افتتاح جنرل منیجر ریلوے ویلفیئر شاہد عزیز کریں گے ۔ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان کے دیگر ریلوے اسٹیشنوں سبی ،مچ اور چمن میں بھی ڈسپنسریاں قائم کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں