206

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر ریاست مدینہ کی توہین ہے، پرویز الہٰی

حکمران اتحادی جماعت ق لیگ کے مرکزی رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے اسلام آباد میں نئے مندر کی تعمیر کو ریاست مدینہ کی توہین قرار دے دیا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا مندر بنانا اسلام کی روح کےخلاف ہے بلکہ یہ ریاست مدینہ کی بھی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتح مکہ کے موقع پر خاتم النبیّین حضرت سیدنا محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللّٰہ عنہ کے ساتھ بیت اللّٰہ شریف میں موجود 360 بتوں کو توڑا تھا، اور ساتھ ہی یہ بھی فرمایا تھا کہ ”حق آیا اور باطل مٹ گیا بیشک باطل مٹنے ہی والا تھا“۔

ق لیگ کے مرکزی رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ ہم اقلیتوں کے حقوق کے ساتھ ہیں، پہلے سے موجود مندروں کی مرمت کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں کٹاس راج مندر کی مرمت کروائی تھی، اپنے دور حکومت میں پہلی دفعہ پاکستان میں بجٹ میں چرچز کی مرمت کیلئے پیسے رکھے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں