231

گھریلو کنکشن سے ہوٹل کو گیس کی فراہمی،سوئی ناردرن نے کنکشن منقطع کر دیا

ؒٓلاہور(ٹیوٹرپاکستان) سوئی ناردرن سپیشل ٹاسک فورس کی فارمانائٹ ہاﺅسنگ سکیم میں کارروائی،کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کیا جانے والا گھریلو کنکشن منقطع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کماہن روڈ پر واقع فارمانائٹ ہاﺅسنگ سکیم میں سوئی ناردرن ٹاسک فورس ریڈ کے دوران ایک معروف ہوٹل ،فارمانائٹ ہوٹل میں گھریلو کنکشن کے ذریعے گیس استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ گھریلو کنکشن کے ذریعے ہوٹل میںچار عدد 24نوزل برنر،ایک تندور،دوعدد 18نوزل برنر،دوعدد 12نوزل برنر،ایک اوون اور تین گھریلو چولہے استعمال کئے جا رہے تھے۔ مبینہ طور پرغیر قانونی طریقے سے استعمال کی جانے گیس والیم کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔جبکہ غیر قانونی طور پر گیس استعمال کرنے پر صارف کے خلاف متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں