321

نہروں کے شہروینس میں سالانہ رنگا رنگ کارنیول ختم

ہر سال کی طرح اس سال بھی نہروں کے شہروینس میں 900 سالہ قدیم روایتی سالانہ کارنیول زورشور سے جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ جبکہ میلے کی رعنائیاں دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔اٹلی کے شہر وینس میں 13 ویں صدی سے جاری یہ سالانہ میلہ ہزاروں لوگوں کی توجہ کامرکز بنا رہاجس میں شرکت کیلئے یورپ بھر سے لوگ یہاں پہنچے اورمنفرد لباس زیب تن کرکے شہرکی گلی کوچوں پر مارچ کیا۔ اس روایتی کارنیول میں جہاں آسمان پر اُڑتی دو پریاں توجہ کا مرکز بنی رہیں، وہیں مارچنگ بینڈ نے شاندار پرفارمنس دی جبکہ مقامی افراد کے درمیان منفرد اور دلچسپ کاسٹیوم زیب تن کرنے کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔ جس کے شرکاء نے دلکش ماسک اور دیدہ زیب ملبوسات پہن کر پریڈ کو چار چاند لگادیے اور خوب انجوائے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں