(ہاشم سلطان سے ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام علی بخاری کی ملاقات۔
محکمہ اطلاعات وڈی جی پی آرکی کارکردگی اورمیڈیا کے امور پر تبادلہ خیال۔
کلین اینڈ گرین پاکستان ،شجرکاری مہم اوردیگر اہم معاملات پر بھی بات چیت۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی صمصام علی بخاری کو صوبائی وزارت اطلاعات کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار۔
تحریک انصاف کی حکومت نے مختصر مدت میں فلاح عامہ کے لئے بے پناہ کام کیا ہے ۔
حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے لانے کیلئے محکمہ اطلاعات اورڈی جی پی آرکا کرداراہمیت کا حامل ہے ۔
محکمہ اطلاعات اورڈی جی پی آر کونئے تقاضوں کے مطابق مزید موثرانداز میں فرائض سرانجام دینا ہیں۔
محکمہ اطلاعات اورڈی جی پی آر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔
موجودہ دور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا ہے ۔عثمان بزدار
ڈی جی پی آر کی استعدادکار بڑھانے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔
آج کل کے دور میں موثر ابلاغ کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے۔
عوامی فلاح وبہبود کیلئے جامع پروگرام کی موثر تشہیر ضروری ہے ۔
محکمہ اطلاعات اورڈی جی پی آر کو اس ضمن میں لیڈ لینا ہوگی۔
کلین اینڈ گرین پاکستان اورشجرکاری مہم کے بارے میں بھرپور آگاہی مہم چلانے کی ہدایت۔
کلین اینڈ گرین پاکستان اورشجرکاری مہم میں ہر طبقے کی شمولیت ضروری ہے ۔
تحریک انصاف کی حکومت آنے والی نسلوں کوصاف ستھرا پاکستان دے گی۔
صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری میڈیا ہاؤسز اوراخبارات کے دفاترکے دورے کر کے حکومت اورمیڈیا کے درمیان پل کا کردارادا کریں۔عثمان بزدار
امید ہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری اپنے فرائض محنت اور پارٹی پالیسی کے مطابق سرانجام دینگے۔
331