نندی پورپاور پراجیکٹ ریفرنس میں استغاثہ کے 35 گواہوں کی فہرست جاری کر دی گئی۔
دو سابق وفاقی وزراء بھی سابق وزیر بابر اعوان اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف گواہوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
وزارتِ پانی و بجلی کے 2 سابق وزیر نوید قمر اور خواجہ آصف استغاثہ کے گواہ بن گئے ہیں، جبکہ وزارت پانی و بجلی اور وزارت قانون کے افسران بھی 35 گواہوں میں شامل ہیں۔
نیب کے 3 تفتیشی افسروں کو ریفرنس میں بطور گواہ شامل کیا گیاہے، نیب نے استغاثہ کے گواہوں کی فہرست احتساب عدالت میں جمع کرادی ہے۔
عدالت نے استغاثہ کے پہلے گواہ وزارت توانائی کے سیکشن افسر محمد نعیم کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے 19 مارچ کو طلب کر رکھا ہے۔نندی پور ریفرنس میں 35 گواہوں کی فہرست جاری