254

پی ایس ایل سے باہر ہونے پر افسوس ہے، فواد رانا

لاہور قلندز کے چیئرمین رانا فواد نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فورسے باہر ہونے پر بہت افسوس ہے، دیکھنا ہوگا کہ ہم کہاں غلطی کر رہے ہیں۔

پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا فواد کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے اس بار ہمارے 8 کھلاڑی ٹیم سے باہر ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے خلاف میچ میٹنگ میں طے ہوا تھا کہ پہلا اوور یاسر شاہ کریں گے لیکن جب میچ ہوا تو فخر زمان نے پہلا اوور کیا، جس پر سب حیران رہ گئے۔

قبل ازیں رانا فوادنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ہار ہار کر تھک گئے ہیں، اس ہار پر بہت زیادہ افسردہ ہوں، جب ٹیم کاکپتان ان فٹ ہوتو کیا امید رکھی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میںلاہور قلندرز اپنے آخری میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر رہی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں