کراچی کے علاقے منگھو پیر کے ایک گوٹھ سے ایک لاش ملی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق منگھوپیر میں واقع اللہ ڈنو گوٹھ سے ملنے والی لاش 3 روز پرانی اور ناقابل شناخت ہے۔
پولیس نے اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے،جبکہ موت کے سبب کا تعین کرنے کے لیے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہے۔