خوبرو پاکستانی اداکار و ماڈل عمران عباس نے انسان کی فطرت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان کے اندر ہی خود کو تلاش کرنے کے لیے پوری کائنات موجود ہے۔
اداکار عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ شاہراہ کے بیچ میں تصویر بنوانے کے لیے پوز دیئے بیٹھے نظر آرہے ہیں۔