170

معروف گلوکارہ معصومہ انور کا نیا ویڈیو سونگ.. خط.. پاکستان سمیت دنیا بھر میں 11جون کو ریلیز کیا جائے گا

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) معروف گلوکارہ معصومہ انور کا نیا ویڈیو سونگ.. خط.. پاکستان سمیت دنیا بھر میں 11جون کو ریلیز کیا جائے گا گانے کی کہانی معروف اداکار شفقت چیمہ زندگی کی عکاسی کرتی ہے ویڈیو سونگ کا میوزک معروف موسیقار فخر عباس نے ترتیب دیا جبکہ ویڈیو کو ایگزیکٹو پروڈیوسر بلاول چودھری اور ریان چودھری نے بیک سٹیج پروڈکشن اور ائکونک سلوشن کے پلیٹ فارم سے جاری کیا ہے گلوکارہ معصومہ انور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا نیا ویڈیو سونگ خط کا میوزک اور اس کا تھیم خوبصورت انداز میں تیار کیا گیا ہے جو میرے پرستاروں اور میوزک کے دلدادہ افراد کو اپنا گرویدہ بناتے ان کو بہترین میوزک کا سننے کا موقع فراہم کرے گا معروف اداکار شفقت چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو سونگ میی میری زندگی کے حوالے سے عکاسی کی گئی ہے میرا پہلا ویڈیو سونگ ہے جس میی دکھائی جانے والی کہانی میی بچپن سے ابتک کا سفر اور میرے احساسات کی خوبصورت منظر کشی کی گئی اور اس کو بہترین انداز میی گاتے ہوئے معصومہ انور گلوکاری کا شاندار مظاہرہ کیا ہے بلاول چودھری کا کہنا تھا کہ سابقہ میوزک پروجیکٹس کی طرح یہ ویڈیو سپر ہٹ ثابت ہوگی انہوں کہا میوزک انڈسٹری کی ترقی کیلئے اپنے پلیٹ فارم کو سب فنکاروں کے مختص کررکھا ہے تاکہ سب ملکر موسیقی کی دنیا میں اپنا اور ملک پاکستان کا نام روشن کرسکے..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں